چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماءکے قافلے کے قریب دھماکہ ، بشیر عمرزئی سمیت دس افرادزخمی
چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) عمرزئی میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماءکے قافلے کے قریب دھماکے میں دس افرادزخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جبکہ تحریک طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ڈی پی او چارسدہ کے مطابق بشیر عمرزئی عدالت میں پیشی کے لیے جارہے تھے کہ اُن کے قافلے کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ کیاگیاجس کے نتیجے میں سابق وزیرجنگلات خیبرپختونخواہ بشیر عمرزئی ، اُن کے بیٹے ،سابق تحصیل ناظم ظفراللہ خان اور دو پولیس اہلکاروں سمیت سات افرادزخمی ہوگئے ۔ ہسپتال ذرائع نے دس زخمیوں کی ہسپتال منتقلی کی تصدیق کردی ۔دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں جبکہ جائے دھماکہ سے خول بھی ملے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے کہاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت اُن کے نشانے پر ہے ۔