کراچی کے اولڈسٹی ایریاسے تین لاشیں برآمد

کراچی کے اولڈسٹی ایریاسے تین لاشیں برآمد
کراچی کے اولڈسٹی ایریاسے تین لاشیں برآمد

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اولڈ سٹی ایریا سے تین افراد کی گولیا ں لگی لاشیں ملی ہیں جبکہ بہادراآباد کے علاقے میں نامعلوم سمیت سے آئی گولی نے ایک خاتون کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق کھارادر کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی،اولڈ سٹی ایریا کے علاقے رنچھوڑ لائن سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے جبکہ جوڑیا بازار کی برتن گلی سے بھی ایک نوجوان کی لاش ملی ہے ،تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ جیونیوز کے مطابق بہادر آباد کے علاقے ٹیپو سلطان روڈ پر نامعلوم سمیت سے فائر کی گئی گولی لگنے سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔

مزید : کراچی