بحرین کے درالحکومت میں آتشزدگی ، 13افرادجاں بحق

بحرین کے درالحکومت میں آتشزدگی ، 13افرادجاں بحق
بحرین کے درالحکومت میں آتشزدگی ، 13افرادجاں بحق

  

مناما(مانیٹرنگ ڈیسک) بحرین کے دارلحکومت مناما میں واقع ایک عمارت میں آتشزدگی سے 13 فراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق جمعہ کو تین منزلہ عمارت میں آگ لگی جس میں دوسرے ممالک سے کام کے لئے آنے والے افراد رہائش پذیرتھے۔متاثرہ عمارت میں رہنے والے ایک شخص کا کہنا تھا کہ عمارت میں 28 کمرے تھے جس میں سے تین کمروں میں پاکستانیوں کی رہائش تھی جبکہ باقی بنگلہ دیشی تھے۔ابتدائی طورپر آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ۔

مزید : بین الاقوامی