نئی دہلی خواتین کے لیے محفوظ نہیں : بھارتی سپریم کورٹ
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے قراردیاہے کہ دارالحکومت نئی دہلی خواتین کیلئے محفوظ جگہ نہیں۔ سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کو لاءاینڈ آرڈر میں ناکامی پرسرزنش کی اورکہا کہ خواتین کیلئے ایسا محفوظ ماحول پیدا کیا جائے جس میں وہ آزادی اور عزت کے ساتھ سے کام کرسکیں۔ سپریم کورٹ نے پبلک انٹرسٹ لٹی گیشن کو نوٹس جاری کیا جس میں ایسی بسوں کے لائسنس کینسل کرنے کے احکامات ہیں جو موٹر وہیکلز ایکٹ کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔ سپریم کورٹ کایہ نوٹس 16 دسمبر کو لڑکی کے ساتھ دہلی کی سڑکوں پربس میں زیادتی اور قتل پر سامنے آیا ہے۔