سی این جی کی غیر منطقی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کررہے ہیں : ایسوسی ایشن

سی این جی کی غیر منطقی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کررہے ہیں : ایسوسی ایشن
سی این جی کی غیر منطقی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کررہے ہیں : ایسوسی ایشن

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر غیاث پراچہ نے کہا ہے سندھ میں سی این جی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے غیاث پراچہ نے کہاکہ ملک میں گیس کی لوڈ شیڈنگ غیر منطقی،ناقابل قبول ہے، مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم کی غلط پالیسیوں کے خلاف ملک توانائی کے بحران کاشکارہوا۔انہوں نے کہاکہ وہ بند سی این جی سٹیشن کھلوانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، ہڑتال کا اعلان نہیں کیا۔غیاث پراچہ نے بتایاکہ حکومتی زیادتیوں کے خلاف فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں مظاہرے کیے اور ہفتہ کو لاہور موٹر وے پر مظاہرہ کیاجائےگا۔

مزید : بزنس