سی این جی سیکٹر کو مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا: ڈاکٹر عاصم حسین

سی این جی سیکٹر کو مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا: ڈاکٹر عاصم حسین
سی این جی سیکٹر کو مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا: ڈاکٹر عاصم حسین

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا کہناہے کہ سی این جی سیکٹر کو مرحلہ وار ختم کردیاجائے گا، پہلے مرحلے میں آٹھ سو سی سی گاڑیوں اورآخرمیں صرف پبلک ٹرانسپورٹ کو سی این جی ملے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ سی این جی سیکٹر کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا جس کی سمری وزارت قانون کو بھیج دی ہے اور تین سے چار ہفتے میں سمری کا جواب آجائے گا۔ مشیرپٹرولیم کاکہناتھاکہ پوش علاقوں سے سی این جی سٹیشن ختم کر دیے جائینگے۔ان کاکہنا تھاکہ آخری مرحلے میں صرف پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے سی این جی دستیاب ہوگی۔ ڈاکٹرعاصم کاکہناتھاکہ بجلی اور گیس بحران کی ذمہ داری اوگرا اور نیپرا پر بھی عائد ہوتی ہے۔

مزید : بزنس