امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے منگنی توڑنے کا اعلان کردیا

امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے منگنی توڑنے کا اعلان کردیا
امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے منگنی توڑنے کا اعلان کردیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی پاپ سٹار برٹنی سپیئرز نے اپنے منگیتر جیسن ٹراوِک سے منگنی توڑنے کا اعلان کردیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق31 سال کی برٹنی سپیئرز نے تیسری بار دلہن بننے کا ارادہ ترک کردیا ہے اور اُنہوں نے اپنی منگنی توڑنے کا اعلان ایک امریکی میگزین سے گفتگو میں کیا۔واضح رہے کہ برٹنی اس سے پہلے بھی دوبار شادی کر چکی ہیں۔ ان کی پہلی شادی 2004 میں ہوئی تھی اور صرف 55 گھنٹے ہی چل سکی جبکہ دوسری شادی 2004ءسے 2007ءتک چل سکی۔ دوسرے شوہر سے ان کے دو بچے ہیں۔ برٹنی سپیئرز کا کہنا ہے کہ وہ موسیقی کو وقت دینا چاہتی ہیں اس لیے شادی نہیں کرنا چاہتیں۔اُنہوں نے ٹی وی شو ” ایکس فیکٹر“ بھی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے جس میں وہ جج کی حیثیت سے کام کررہی تھیں۔

مزید : تفریح