کوئٹہ بم دھماکوں میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کا میتوں کے ساتھ دھرنا جاری ،اندرون ،بیرون ملک بھی مظاہرے ،کنٹرول فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ برقرار

کوئٹہ بم دھماکوں میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کا میتوں کے ساتھ دھرنا ...
  • کوئٹہ بم دھماکوں میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کا میتوں کے ساتھ دھرنا جاری ،اندرون ،بیرون ملک بھی مظاہرے ،کنٹرول فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ برقرار

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے دارلحکومت میں جمعہ کو ہونیوالے دھماکوں اور خود کش حملے میں جاں بحق ہونیوالوں کی میتوں کے ساتھ  کوئتہ یکجہتی کونسل اور  شیعہ علماءکونسل کا دھرناجاری ہے جبکہ دھماکے کا ایک اورزخمی چل بسا جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد119ہوگئی ہے۔ دوسری جانب شیعیہ برادری کوئٹہ کو فوج کے حوالے کرنے کے مطالبے پر قائم ہے، ان کے موقف کی تائید میں ملک بھر اور بیرون ملک بھی مظاہرے ہو رہے ہیں، بلوچستان حکومت کے ترجمان نے یہ مطالبہ گیر آئنی قراردیدیا ہے اور کہا ہے کہ کوئی بھی وزیر سوگھواروں کے پاس اسلئے نہیں گیا کہ وہ اشتعال میں نہ آئیں جبکہ وزیراعلیٰ سدات جنوری سے علاج کیلئے بیرون ملک ہیں ۔ ۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ شہر کو فوج کے حوالے کرنے اور صوبائی حکومت کے خاتمے تک پیاروں کو نہیں دفنائیں گے۔شدید سردی کے دوران آہو بکا کرتی مائیں، بہنیں اور روتے بچوں نے جمعہ کی دوپہر دو بجے سے دھرنا دے رکھا ہے۔انتظامیہ نے رات گئے احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات بھی کئے تاہم مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وہ کوئٹہ شہر کا کنٹرول فوج کے حوالے کرنے تک کسی صورت احتجاج ختم نہیں کریں گے۔یکجہتی کونسل کے رہنماﺅں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے وعدے وعید احتجاج ختم کرانے کے لیے ناکافی ہیں اور وہ اپنے مطالبات پورے ہونے تک نہ تو اپنے احتجاج کو ختم کریں گے اور نہ ہی اپنے پیاروں کی تدفین کریں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے صوبائی حکومت کو امن وامان یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی لیکن وزیراعلیٰ اور وزیرداخلہ دونوں بیرون ملک ہیں ۔

مزید : انسانی حقوق /Headlines