ایل او سی پر کشیدگی کی وجہ سے مقبوضہ اور آزا دکشمیر کے دوران بس سروس معطل

ایل او سی پر کشیدگی کی وجہ سے مقبوضہ اور آزا دکشمیر کے دوران بس سروس معطل
ایل او سی پر کشیدگی کی وجہ سے مقبوضہ اور آزا دکشمیر کے دوران بس سروس معطل

  

مظفرآباد،سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے بس سروس معطل کردی گئی ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی ( ٹاٹا) نے بتایاکہ گذشتہ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے یکے بعد دیگر بھارتی جارحیت کی وجہ سے مجبوری میں مقبوضہ اور آزاد کشمیر کے دوران بس سروس معطل کی گئی اور یہ اقدام شہریوں اور تاجروں کی حفاظت کے لیے کیاگیاہے ۔ نجی چینل کے مطابق تتری نوٹ پونچھ سیکٹر میں بھی کراسنگ پوائنٹ بند کردیاگیاہے ۔ ڈی جی ٹاٹا نے کہاکہ اگر بھارتی جارحیت جاری رہی تو دیگر کراسنگ پوائنٹ بھی بندکرسکتے ہیں ۔ کمشنر ہٹیاں بالا کے مطابق تاحال سری نگر مظفرآباد بس سروس اور تجارتی عمل جاری ہے ۔

مزید : قومی