پنجاب کے تین مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے ، پانچ افراد جاں بحق

پنجاب کے تین مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے ، پانچ افراد جاں بحق
پنجاب کے تین مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے ، پانچ افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں ایک مرتبہ پھر پولیس مقابلے شروع ہوگئے ہیں اور ساہیوال، وہاڑی اور شیخوپورہ میں پولیس مقابلوں کے دوران تین اغوا کاروں سمیت پانچ ملزم مارے گئے۔نجی چینل کے مطابق ساہیوال کی تحصیل ہڑپہ میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں تین اغوا کارمارے گئے۔ ملزمان نے تین روز قبل فرید ٹاو¿ن سے بارہ سالہ عاکف احمد کو اغوا کر کے پندرہ لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھااوررات گئے عاکف کے گھر والوں سے رقم لینے آئے تو پولیس کے ساتھ مقابلہ ہو گیا جس سے تینوں ملزم موقع پر مارے گئے۔دنیا نیوز کے مطابق وہاڑی کے علاقے میراں پور میں پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں چالیس سے زائد وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزم ریاض ہلاک ہو گیا۔ ادھر شیخوپورہ کے علاقے جنڈیالہ روڈ پر اشتہاری ملزموں نے ناکے پر کھڑے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میںپچاس افراد کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم ارشد واہگہ ہلاک ہو گیا۔ ملزم کے سر کی تین لاکھ روپے قیمت مقرر تھی۔

مزید :

جرم و انصاف -