لواحقین کی مالی امدادکااعلان ، ایف سی بھی ”پولیس“ بن گئی ، وزیراعظم کی وزیراعلیٰ اور وزیراطلاعات کو بلوچستان پہنچنے کی ہدایت

لواحقین کی مالی امدادکااعلان ، ایف سی بھی ”پولیس“ بن گئی ، وزیراعظم کی ...
لواحقین کی مالی امدادکااعلان ، ایف سی بھی ”پولیس“ بن گئی ، وزیراعظم کی وزیراعلیٰ اور وزیراطلاعات کو بلوچستان پہنچنے کی ہدایت

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نے کوئٹہ میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں کے لواحقین کے لیے امداد کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ اور وزیراطلاعات کوفوری طورپر کوئٹہ پہنچنے کی ہدایت کردی جبکہ ایف سی کو بلوچستان میں سول انتظامیہ کی مدد کرنے کا حکم دیدیا۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی جس دوران وزیرداخلہ نے وزیراعظم کو کوئٹہ دھماکوں اورامن وامان سے متعلق بریفنگ دی ۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومت کی درخواست پر ایف سی کو پولیس کے اختیارات دیتے ہوئے اُسے امن وامان کے لیے سول انتظامیہ کی مدد کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے دبئی میں موجود وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی اور وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ کو فوری طورپر کوئٹہ پہنچنے کی ہدایت کی ۔راجہ پرویز اشرف نے جاں بحق ہونیوالے افراد کے ورثاءکے لیے دس دس لاکھ روپے مالی امداد کااعلان بھی کیا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں