الٹا چورکوتوال کو ڈانٹے۔ ۔ ۔ ایل او سی کی خلاف ورزی کرنیوالے بھارت نے ہی پاکستان کو دھمکی دیدی

الٹا چورکوتوال کو ڈانٹے۔ ۔ ۔ ایل او سی کی خلاف ورزی کرنیوالے بھارت نے ہی ...
الٹا چورکوتوال کو ڈانٹے۔ ۔ ۔ ایل او سی کی خلاف ورزی کرنیوالے بھارت نے ہی پاکستان کو دھمکی دیدی

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنیوالے بھارت نے ہی پاکستان کو دھمکی دیدی ہے ۔ بھارتی ایئرچیف مارشل نارمن انیل کمار براﺅن نے پاکستان کی طرف سے سرحدی حدودکی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی طرف سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے ، پاکستان نے دودن میں پانچ بار خلاف ورزی کی ہے جبکہ خود بھارتی فوج کے ترجمان ہی ایئرچیف کے دعوے کی تردید کرچکے ہیں ۔ایئرچیف مارشل کاکہناتھاکہ جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی جاری رہی تو ”دوسرے آپشنز “پر غور کرناپڑے گا۔واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے گذشتہ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتارہاجس میں پاکستان کے جوان بھی شہید اور زخمی ہوئے جبکہ پاکستان نے اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا لیکن بھارت تحقیقات کرانے سے گریزاں ہے اور اُسی کے میڈیا پر بھی متضاد خبریں نشر ہورہی ہیں جبکہ پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھر وال کو طلب کرکے باقاعدہ احتجاج بھی کیااور دیگر ممالک کے سفیروں کو بھی صورتحال سے آگاہ کیاتھااور اب بھارت کی طرف سے معافی کی بجائے پراپیگنڈا کے بعد دھمکی دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ بھارت کی طر ف سے یہ الزام میں بھی عائد کیاگیاتھاکہ پاکستانی فورسز بھارتی حدود میں گھس کر دوفوجیوں سے سرقلم کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں لیکن بعد میں خودبھارتی فوج کے ترجمان نے تردید کردی تھی ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں