طاہرالقادری انا کا مسئلہ نہ بنائیں ، لانگ مارچ سے گریز کریں : شرجیل میمن

طاہرالقادری انا کا مسئلہ نہ بنائیں ، لانگ مارچ سے گریز کریں : شرجیل میمن
طاہرالقادری انا کا مسئلہ نہ بنائیں ، لانگ مارچ سے گریز کریں : شرجیل میمن

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حالات دیکھتے ہوئے طاہرالقادری لانگ مارچ سے گریز کریں ، مطالبات کی آڑ میں قوم کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہاکہ مدرسہ اور ملک چلانا مختلف چیزیں ہیں، طاہرالقادری کو جس چیز کا تجربہ ہے وہ کام کریں ۔ ان کا کہنا ہے کہ حالات کا تقاضا دیکھتے ہوئے طاہر القادری لانگ مارچ سے گریز کریں اور اسے انا کا مسئلہ نہ بنائیں ، پارلیمنٹ میں موجود ارکان کے بارے میں تضحیک آمیز الفاظ کا استعمال قابل مذمت ہے۔شرجیل میمن کاکہناتھاکہ جمہوریت کو گالی دینا یا جعلی کہنا عوام کی توہین ہے۔

مزید : کراچی