سعید اجمل نے بگ بیش میں شرکت کیلئے آسٹریلیا جانے سے انکارکردیا

سعید اجمل نے بگ بیش میں شرکت کیلئے آسٹریلیا جانے سے انکارکردیا
سعید اجمل نے بگ بیش میں شرکت کیلئے آسٹریلیا جانے سے انکارکردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سپنر سعید اجمل نے بیگ بیش میں شرکت کیلئے آسٹریلیا جانے سے انکار کردیا۔اُن کاکہناتھاکہ اولین ترجیح پاکستان سے کھیلنا ہے، دورہ جنوبی افریقہ پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتا ہوں۔ دنیا کے نمبر ون بالر سعید اجمل نے بیگ بیش میں شرکت کے لیے آسٹریلیا جانے سے انکار کردیا ہے۔نجی چینل کے مطابق سعید اجمل نے کہا کہ پی سی بی نے بیگ بیش کیلئے این او سی جاری کردیا ہے لیکن وہ اپنی توجہ صرف دورہ جنوبی افریقہ پر ہی مرکوز رکھنا چاہتے ہیں، بیگ بیش میں ایڈلیڈ اسٹرائیکر سے معاہدہ کیا تھا۔ سعید اجمل نے کہا کہ پی سی بی کے ایوراڈ میں آج جو بھی انعام ملے گا ،وہ اپنی اکیڈمی کیلئے وقف کردیں گے۔

مزید :

کھیل -