لواحقین کے مطالبات پر فوری توجہ دی جائے،الطاف حسین کا وزیراعظم اور رحمان ملک کو فون

لواحقین کے مطالبات پر فوری توجہ دی جائے،الطاف حسین کا وزیراعظم اور رحمان ملک ...
لواحقین کے مطالبات پر فوری توجہ دی جائے،الطاف حسین کا وزیراعظم اور رحمان ملک کو فون

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے سانحہ کوئٹہ اور ہزار کمیونٹی کے میتوں کے ہمراہ احتجاج پر وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے اور حکومت بلوچستان کی مسلسل بے حسی اور سردمہری پر شدید احتجاج کیا اور کہاکہ کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے لوگوں کا مسلسل قتل عام کیا جارہا ہے بم دھماکوں اور دہشت گردی کے واقعات میں 100 افرادکی شہادت پر کوئی حکومتی شخصیت متاثرین سے اظہار ہمدردی کیلئے نہیں پہنچی ہے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ملک سے باہر اور وزراءغائب ہیں، ہزارہ کمیونٹی کے افراد اپنے پیاروں کی میتیں سڑک پر رکھ کر سخت سردی اور بارش کے باوجود احتجاج کررہے ہیں، لیکن صوبائی حکومت نے اس پر سرے سے کوئی توجہ نہیں دی۔ الطاف حسین نے وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ ہزارہ کمیونٹی کے مطالبات پر فوری توجہ دی جائے اور شہداءکی میتوں کی تدفین کے فوری انتظامات کئے جائیں۔

مزید : کوئٹہ