بلاول بھٹو زردای نے کوئٹہ کی صورتحال کا نوٹس لے لیا

بلاول بھٹو زردای نے کوئٹہ کی صورتحال کا نوٹس لے لیا
بلاول بھٹو زردای نے کوئٹہ کی صورتحال کا نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کی قیادت نے بلوچستان کی صورتحال کا نوٹس لے لیا ہے اور فوری طور پر بلوچستان کے اراکین اسمبلی پر مشتمل بارہ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جبکہ سندھ سے پیپلزپارٹی کے رہنماو¿ں کو فوری طور پر بلوچستان جاکر صورتحال کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا، پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری تاج حیدر ، پیپلزپارٹی کے سینئر نائب صدر مولا بخش چانڈیو اور سابق وفاقی وزیر اعجاز جکھرانی کو فوری طور پر کوئٹہ پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔اسی طرح بلوچستان کے اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں سردارفتح محمد حسنی ، روزی خان ، پیر خالد سلطان ، جاوید احمد شاہ ، علی مدد جتک ، طاہر محمود ، محمد یونس مولادزئی ، حاجی اسماعیل گجر ، جان علی چنگزی ، علی احمد پرخانی ، انجینئر علی احمد اور سردار بہرام خان خلجی شامل ہیں۔ یہ کمیٹی براہ راست پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو رپورٹ کریگی اور تجاویز دے گی۔

مزید :

کوئٹہ -