شہر کو فوج کے حوالے کرنا آئین کے منافی ہے:ترجمان اسلم رئیسانی

شہر کو فوج کے حوالے کرنا آئین کے منافی ہے:ترجمان اسلم رئیسانی
شہر کو فوج کے حوالے کرنا آئین کے منافی ہے:ترجمان اسلم رئیسانی

  

کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ نواب اسلم رئیسانی کافی عرصہ سے گلے کے عارضے میں مبتلا ہیں اوروزیر اعظم کی باقاعدہ تحریری اجازت سے علاج کی خاطر بیرون ملک گئے ہیں۔ ترجمان نے کوئٹہ شہر میں دہشت گردی کے واقعات میں وزیراعلیٰ اور ان کی حکومت کو موردالزام ٹھہرانے کے حوالے سے کہا کہ حکومت کا کام متعلقہ ریاستی اداروں کو گائیڈ لائن دینا اور وسائل فراہم کرنا ہے وزیراعلیٰ نے خود لشکر لیکر سماج دشمن عناصر سے جنگ نہیں لڑ سکتے بلکہ اس کیلئے ریاستی ادارے موجود ہیں جن کا کام امن وامان برقرار رکھنا اور عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنا ہے۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس کو اس حوالے سے فری ہینڈ دے رکھا ہے اوروزیراعلیٰ نے کبھی بھی صوبے کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں نہ تو اپنی جان اور نہ ہی کرسی کی پرواہ کی ہے اس کے باوجود بھی کہ انہیں بم دھماکے کے ذریعہ دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے پھر بھی وہ اپنے موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔ترجمان نے صوبے میں گورنر راج کے نفاذ اور شہر کو فوج کے حوالے کرنے کے مطالبات کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے مسائل کا حل طاقت کے ذریعہ نہیں بلکہ سیاسی طریقہ سے ممکن ہے جبکہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومتی کوششوں کے ساتھ ساتھ صوبے کے تمام سیاسی و قبائلی رہنماو¿ں اور معاشرے کے تمام حلقوں کی تائید و حمایت کی بھی ضرورت ہے ۔

مزید : کوئٹہ