70فیصد تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کے انتظامات نا مکمل

70فیصد تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کے انتظامات نا مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                         لاہور(لیاقت کھرل) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو آج سے کھولا جا رہا ہے جس میں حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے انتظامات کو مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے حوالے سے تعلیمی اداروں کو چار الگ الگ کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں محکمہ تعلیم کے افسران نے صرف اے کیٹگری میں آنے والے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی پر فوکس رکھا ہے اور 60سے 70فیصد تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کے انتظامات کو مکمل نہیں کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے حوالے سے بنایا گیا دس نکاتی فارمولہ ابتدائی طور پر فیل ہو گیا ہے جس میں تعلیمی اداروں کے سربراہوں اور اساتذہ کی کسی قسم کی ٹریننگ کو مکمل نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی تعلیمی اداروں میں قومی رضاکار فورس کو متحرک کیا گیا ہے اسی طرح اسکاوٹ ٹریننگ کے مرحلہ کو بھی مکمل نہیں کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو یونین کونسل کی سطح پر امن فورس قائم کرنے کا فارمولہ بنایا گیا تھا جس میں تعلیمی اداروں کے سربراہوں اور مالکان کو یوتھ فورس قائم کر کے باقاعدہ رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا گیا تھا۔ اسی طرح تعلیمی اداروں میں میڈیکل فرسٹ بکس اور سٹریچر کا بھی بندوبست کرنے کا حکم دیا گیا تھا جبکہ تعلیمی اداروں میں کینٹینوں کو چلانے ٹھیکیداروں کی مقامی پولیس سے ویری فیکشن اور کلیرنس سرٹیفکیٹ (ضمانت نامہ) حاصل کرنے کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سکیورٹی کے والے سے پیش کردہ تجاویز (فارمولہ) پر تاحال مکمل طور پر عملدرآمد نہیں کروایا جا سکا ہے یا جس کے باعث تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات محض کاغذی فارمولہ بن کر رہ گئے ہیں اور اس میں لاہور میں قائم 1225سے زائد سرکاری اور7000سے زائد نجی تعلیمی اداروں میں سے 60سے 70فیصد تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے انتظامات کو مکمل نہیں کیا جا سکا ان تعلیمی اداروں کی زیادہ تر شہر کے پوش علاقوں میں قائم ہیں، جس میں صرف اے کیٹگری اور بی کیٹگری کے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے انتظامات کو کسی حد تک مکمل کیا گیا ہے جبکہ سی اور ڈی کیٹگری میں آنے والے سکولوں کی سکیورٹی محض کاغذات اور فائلوں کی حد تک مکمل کیا گیا ہے اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی ناقص سکیورٹی کے انتظامات پر ایکشن لےا جائے گا۔ اس میں ڈی او اور حساس اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور سکیورٹی کے انتظامات مکمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو بند کر دیا جائے گا۔پنجاب کے مشزی سکولوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ، مشزی سکول آج سے نہیں کھلیں گے ۔ کچھ مشزی سکول اگلے ہفتے اور کچھ 15دن بعد کھلیں گے ۔تفصیلات کے مطابق مشزی سکولز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی انتظامات مکمل نہیں ہیں ابھی سکول نہیں کھول سکتے جبکہ رانا مشہودکا کہنا ہے کہ انتظامات مکمل ہونے پر مشزی سکول کھل جائیں گے ،کچھ مشزی سکول اگلے ہفتے اور باقی15دن بعد کھلیں گے ۔



مزید :

صفحہ اول -