شرٹ کو سیکنڈز میں فولڈ کرنے کا صحیح طریقہ ماہر نے بتادیا، بڑی مشکل آسان کردی

شرٹ کو سیکنڈز میں فولڈ کرنے کا صحیح طریقہ ماہر نے بتادیا، بڑی مشکل آسان کردی
شرٹ کو سیکنڈز میں فولڈ کرنے کا صحیح طریقہ ماہر نے بتادیا، بڑی مشکل آسان کردی

  

ٹوکیو(نیوزڈیسک)شرٹ کو صحیح طریقے سے تہہ کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے اور اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ شرٹ کو تہہ کرتے ہیں تو اس میں سلوٹیں پڑ جاتی ہیں اور ہمیں کافی مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔اب ایک جاپانی ماہر نے شرٹ کو سیکنڈز میں فولڈ کرنے کا صحیح طریقہ بتاتے ہوئے بڑی مشکل آسان کردی ہے۔

جاپانی ماہر مش کونڈو نے اسے کونماری طریقے کا نام دیا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ شرٹ کو کارپٹ پر الٹا کریں،اب بائیں جانب سے ایک تہہ لگاتے ہوئے درمیان کی طرف فولڈ کریں اور اس کے بازو کو ایک اور تہہ لگائیں۔اس کے بعد دائیں جانب کو بھی دائیں جانب کی طرح تہہ کریں۔اب شرٹ کو درمیان سے تہہ کردیںاور اس کے بعد ایک اور تہہ لگادیں۔اس کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ شرٹ کو غلط طرف سے تہہ کرت ہیں جس کی وجہ سے شرٹ کا کالر خراب ہونے کے ساتھ اس میں سلوٹیں بھی پڑ جاتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -