انڈہ کھاتے ہی وہ 12 تبدیلیاں جو آپ کے جسم میں آتی ہیں

انڈہ کھاتے ہی وہ 12 تبدیلیاں جو آپ کے جسم میں آتی ہیں
انڈہ کھاتے ہی وہ 12 تبدیلیاں جو آپ کے جسم میں آتی ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)انڈے پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں اور ان کے کھانے سے جسم پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ہم اپنے آپ کو توانا محسوس کرتے ہیں۔آئیے آپ کو انڈہ کھانے کے بعد جسم میں ہونے والی 12تبدیلیوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
دل کی بیماریوں کے لئے
ہم سب جانتے ہیں کہ دو طرح کے کولیسٹرول انسان جسم میں پائے جاتے ہیں یعنی LDLاورHDL۔پہلے والا نقصان دہ اور بعد والا مفید ہوتا ہے۔اگرخون میں LDLکے ذرات چھوٹے ہوں تو دل کی بیماری کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں اور اگر یہ ذرات بڑے ہوں تو دل کی بیماری کم ہوتی جاتی ہے۔جن لوگوں کے خون میں یہ چھوٹے ذرات ہوتے ہیں انہیں کافی مسائل کا سامنا رہتا ہے لیکن انڈہ کھانے سے LDLکے چھوٹے ذرات بڑے ہونے لگتے ہیں اور دل کی بیماری کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

مدافعتی نظام کی مضبوطی
اگر آپ روزمرہ کی بیماریوں،وائرس اور نزلہ زکام سے بچنا چاہتے ہیں تو دن میں ایک یا دوانڈے ضرور کھائیں۔انڈے کھانے سے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔انڈے میں سیلونیم پایا جاتا ہے جو کہ مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے اور بچوں میں اس کی عدم موجودگی سے مختلف طرح کی بیماریاں پروان چڑھتی ہیں۔
کولیسٹرول پروفائل میں بہتری
جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ یہ LDLکے ذرات کو بڑا کرتا ہے لہذا جن لوگوں کو چھوٹے ذرات کا مسئلہ درپیش ہوانہیں چاہیے کہ انڈوں کا استعمال کریں لیکن استعمال سے پہلے اپنے معالج سے ایک بار مشورہ ضرور کرلیں۔
جسم میں توانائی
انڈوں میں وٹامن بی 2کے ساتھ رائیبوفلاوین پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے جسم کو توانائی ملے گی۔اس کے کھانے سے جسم میں داخل ہونے والءدیگر غذاﺅں کو توانائی میں تبدیل کرنے میں مدد ملتی ہے ۔
بالوں کی صحت
اگر آپ بالوں کو گھنا رکھنا چاہتے ہیں تو روزانہ انڈے کا استعمال ضرور کریں۔انڈوں میں موجود وٹامنز ہماری بالوں کی صحت کے لئے بہت ضروری ہیں۔
خوبصورت جلد
اس میں وٹامن بی5اوربی12کی وجہ سے بھی جلد خوبصورت اور دلکش ہوجائے گی۔
پیٹ بھرجائے گااور کھانے کی حاجت میں کمی
انڈے پروٹین کا انتہائی اہم اور وافر ذریعہ ہیں۔کئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جسم میں پروٹین کی وافرمقدار کی وجہ سے ہمیں کم بھوک لگتی ہے اور ہم کھانے کی طرف کم راغب ہوتے ہیں۔جن لوگوں کو وزن کم کرنا ہوتو انہیں چاہیے کہ انڈوں کا استعمال کریں۔
چربی پگھلائیں
ایک تحقیق میں لوگوں کو آٹھ ہفتوں تک انڈے یا بیگل کھلائے گے۔ان دونوں کھانوں میں حراروں کی ایک جیسی تعداد پائی جاتی ہے لیکن جب آٹھ ہفتوں بعد ان کا معائنہ کیا گیا تو ماہرین یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ انڈے کھانے والے افراد کا وزن دوسرے گروہ سے 65فیصد زیادہ کم ہوا۔یعنی انڈوں کی مدد سے وزن کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

دماغ مضبوط ہوگا
انڈوں میں ایک عنصر کولین پایا جاتا ہے جو کہ اعصابی نظام اور دماغ کومضبوط بناتا ہے۔
ذہنی دباﺅ میں کمی
نیشنل اکیڈمی آف سائنس کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انڈے کھانے سے ذہنی دباﺅ میں کمی ہوتی ہے جس کی وجہ ماہرین یہ بتاتے ہیں کہ انڈوں میں موجود لائسین کی وجہ سے ذہنی دباﺅ کم ہوجاتا ہے۔
دانتوں کی صحت
انڈوں میں وٹامن ڈی اور کیلشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے انڈے ہمارے دانتوں کو مضبوط کرتے ہیں۔
ہڈیوں کی مضبوطی
وٹامن ڈی اور کیلشیم کی موجودگی نہ صرف دانتوں کومضبوط کرتی ہے بلکہ ان کی وجہ سے ہماری ہڈیاں بھی مضبوط ہوتی ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -