اگر کبھی کوئی آپ کو اغواءکر کے گاڑی کی ’ڈگی ‘ میں بند کر دے تو باآسانی اسے کھول کر باہر کیسے نکل سکتے ہیں؟ انتہائی اہم معلومات جو کسی دن آپ کی زندگی بچا سکتی ہیں

اگر کبھی کوئی آپ کو اغواءکر کے گاڑی کی ’ڈگی ‘ میں بند کر دے تو باآسانی اسے ...
اگر کبھی کوئی آپ کو اغواءکر کے گاڑی کی ’ڈگی ‘ میں بند کر دے تو باآسانی اسے کھول کر باہر کیسے نکل سکتے ہیں؟ انتہائی اہم معلومات جو کسی دن آپ کی زندگی بچا سکتی ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)دعا ہے کہ آپ ہمیشہ محفوظ رہیں لیکن اگر کبھی بدقسمتی سے کبھی کوئی آپ کو اغواءکر کے گاڑی کی ’ڈگی ‘ میں بند کر دے تو باآسانی اسے کھول کر آپ باہر نکل سکتے ہیں۔
امریکی بحریہ کے ریٹائرڈ آفیسر کلنٹ ایمرسن کا کہنا ہے کہ اگر کبھی آپ کو ایسی صورتحال کا سامنا ہوتو گھبرائیں مت بلکہ یہ سوچیں کہ آپ کے پاس کون کون سے آپشن موجود ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں آپ ٹرنک میں موجود ایمرجنسی لیور بھی کھینچ سکتے ہیں یا دوسری صورت میں ٹرنک کیبل کو کھینچ کر بھی ڈگی کو کھولا جاسکتا ہے۔ایک اور آپشن یہ ہے کہ ڈگی کے ساتھ موجود بیک سیٹ کو جھٹکے سے آگے دھکیلنے سے بھی گاڑی کی اگلی جانب سے باہر آیاجاسکتا ہے۔ایمرسن کا کہنا ہے کہ ایک اچھی آپشن گاڑی کے جیک کا استعمال ہے۔آپ ڈگی کے اندر جیک کو بلند کرتے ہوئے ڈگی کا ڈھکن کھول سکتے ہیں۔ایک اور آپشن گاڑی کی پچھلی لائٹس کو زور سے اتارتے ہوئے اس میں سے ہاتھ باہر کرنا ہے،اگرگاڑی کسی روڈ پر ہوگی تو اس صورت میں آپ کم از کم لوگوں سے مدد حاصل کرسکیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -