چین کا خوبصورت ترین ہتھیار، درجنوں ائیرہوسٹسز کو ’میدان جنگ‘ میں اتار دیا کیونکہ۔۔۔

چین کا خوبصورت ترین ہتھیار، درجنوں ائیرہوسٹسز کو ’میدان جنگ‘ میں اتار دیا ...
چین کا خوبصورت ترین ہتھیار، درجنوں ائیرہوسٹسز کو ’میدان جنگ‘ میں اتار دیا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) جب میدان میں اپنی قوت کا اظہار مقصود ہو تو ممالک عموماً اپنے طاقتور ترین جنگجوﺅں کو محاذ پر بھیجتے ہیں، لیکن چین نے بحیرہ جنوبی چین کے متنازعہ علاقے میں اپنی طاقت کے اظہار کے لئے خوفناک ہتھیاروں سے لیس تند خو فوجیوں کی بجائے پھولوں جیسی کومل ائیرہوسٹسوں کو بھیج کر دنیا کو حیران کردیا۔
چینی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ پر دو پرائیویٹ ائیرلائنوں کی انتہائی دلکش ائیرہوسٹسوں کی تصاویر انتہائی مقبولیت اختیار کرگئی ہیں، جو کہ متنازعہ مصنوعی جزیروں کی ہوائی پٹی پر لہراتی اور مسکراتی دکھائی دیتی ہیں۔ نیوز سائٹ ’نیٹ ایز‘ کے مطابق حکومت چین کی طرف سے مصنوعی جزائر پر بنائی گئی ہوائی پٹی کو ٹیسٹ کرنے کے لئے دو سویلین ائیرلائنوں کو اپنی پروازیں یہاں اتارنے کی اجازت دی گئی تھی۔ چھ جنوری کو یہاں ایک ائیربس 319 نے لینڈ کیا جس کے 20 منٹ بعد ایک بوئنگ 737 طیارہ بھی اس ہوائی پٹی پر اترگیا۔ ان پروازوں کی حسین ائیرہوسٹسوں نے ہوائی پٹی پر مسکراہٹیں بکھیر کر جنگل میں منگل کا سماں پیدا کردیا۔

مزید جانئے: ایئر ہوسٹس دوران پرواز آپ سے کچھ باتیں چھپاتی ہیں ،لیکن کونسی؟جان کر آپ کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا
ائیرہوسٹسوں کی خوبصورت تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو بہت متاثر کیا ہے اور خصوصاً چین میں انہیں بہت پسند کیا جارہا ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ”یانگ شو پر رقم خرچ کرنابنتا تھا۔“ ایک اور صاحب نے لکھا، ”چین امیر اور طاقتورہورہا ہے، لیکن ہماری لڑکیاں بہت ہی خوبصورت ہیں۔ چین زندہ باد“ ایک صاحب نے اپنی حسرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ”اوکے، لیکن ہمیں یہاں جانے کا موقع کب ملے گا؟“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -