وہ آدمی جو پولیس سے اجازت لئے بغیر کسی کے پیار میں مبتلا نہیں ہوسکتا۔۔۔

وہ آدمی جو پولیس سے اجازت لئے بغیر کسی کے پیار میں مبتلا نہیں ہوسکتا۔۔۔
وہ آدمی جو پولیس سے اجازت لئے بغیر کسی کے پیار میں مبتلا نہیں ہوسکتا۔۔۔

  

لندن (نیوزڈیسک) محبت ایک فطری انسانی جذبہ ہے جو کسی بھی انسان پر کسی بھی وقت طاری ہوسکتا ہے، لیکن برطانیہ میں ایک بدقسمت شخص کو عدالت نے پابند کردیا کہ وہ پولیس کی اجازت کے بغیر کسی کے ساتھ بھی پیار کا رشتہ استوار نہیں کرسکتا تھا۔ نیوز سائٹ wwwnکے مطابق 44 سالہ جیفری مارک بال ایک ریکارڈ یافتہ جنسی مجرم تھا جو خواتین کے خلاف بار بار جنسی جرائم کے الزام میں متعدد بار جیل جاچکا تھا۔ کلیو لینڈ کی پولیس نے بالآخر عدالت سے استدعا کی کہ مجرم پر سخت ترین پابندی عائد کی جائے تاکہ وہ دوبارہ کسی خاتون کیلئے خطرہ ثابت نہ ہو۔ اس پر عدالت نے حکم دیا کہ جیفری پولیس کی اجازت کے بغیر کسی خاتون کے ساتھ تعلق نہیں رکھ سکتا۔ عدالت نے اس پر یہ پابندی بھی عائد کردی کہ وہ انٹرنیٹ پر سماجی تعلقات کی ویب سائٹوں خصوصاً فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام اور ٹمبلر وغیرہ پر بھی خواتین سے رابطہ نہیں کرسکتا تھا۔ اس کا نام 2017ء تک جنسی مجرموں کے رجسٹر میں بھی درج رکھا جائے گا تاکہ ہر کوئی اس کے متعلق خبردار رہے۔

مزید جانئے: پانچ ایسی چیزیں جنہیں غیر شادی شدہ خواتین سے پوچھنے سے گریز کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -