فورڈ ٹرافی میں سینٹرل ڈسٹرکٹس نے ویلنگٹن کو 55 رنز سے ہرا دیا

فورڈ ٹرافی میں سینٹرل ڈسٹرکٹس نے ویلنگٹن کو 55 رنز سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویلنگٹن (آن لائن) فورڈ ٹرافی میں سینٹرل ڈسٹرکٹس نے ویلنگٹن کو 55 رنز سے ہرا دیا، خراب موسم کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کیا گیا۔ جیسی رائیڈر نے 83 رنز کی اننگز کھیلی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سینٹرل ڈسٹرکٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنائے، جیسی رائیڈر 83 ، جارج ورکر 64 اور بین سمتھ 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔جیتن پاٹیل نے تین اور لوک ووڈکک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ویلنگٹن نے جواب میں 29.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی اور میچ مکمل نہ ہو سکا، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت سینٹرل ڈسٹرکٹس کو 55 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔مائیکل پولارڈ 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔