آرمی پبلک سکول پشاور ورلڈ ٹی 20ٹرافی کی تقریب رونمائی ، ٹرافی آج لاہور آئیگی

آرمی پبلک سکول پشاور ورلڈ ٹی 20ٹرافی کی تقریب رونمائی ، ٹرافی آج لاہور آئیگی

  

 پشاور(آئی این پی) رواں برس مارچ میں بھارت میں ہونیوالے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی دنیا کے مختلف ممالک کا سفر کرتے ہوئے پاکستان پہنچی جہاں آرمی پبلک اسکول میں ٹرافی کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے آرمی پبلک اسکول کی پرنسپل اور بچوں کے ساتھ اے پی ایس میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کی رونمائی کی۔ اس موقع پر پی سی بی اور آئی سی سی کے آفیشلز بھی موجود تھے۔اظہرعلی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آرمی پبلک اسکول کے بہادر بچوں کے ساتھ کھڑا ہونے پر فخر ہے، پاکستان نے 2009 میں یونس خان کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا، امید ہے کہ قومی ٹیم شاہد آفریدی کی قیادت میں بھی جیتے گی۔ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کا ورلڈ ٹور 31 دسمبر کو ممبئی سے شروع ہوا تھا، ٹرافی آج منگل کو لاہور میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی اور 2 دن بعد ٹرافی بنگلا دیش لی جائی جائے گی۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں برس مارچ میں بھارت میں منعقد ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -