ایشیاء کپ کی تیاری ، بلائنڈ ٹیم کو فنڈز ملے نہ پریکٹس کیلئے گراؤنڈ

ایشیاء کپ کی تیاری ، بلائنڈ ٹیم کو فنڈز ملے نہ پریکٹس کیلئے گراؤنڈ

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پہلے بلائنڈ ٹی ٹونٹی ایشیاء کپ کے لئے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم تیاریوں میں مصروف ہے، لیکن بھارت جانے کے فنڈز تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ نے جاری نہیں کئے، المیہ یہ ہے کہ پریکٹس کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو گراؤنڈ بھی دستیاب نہیں۔دو بار کی ورلڈ چیمپئن قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم اب پہلے ایشیاء ٹی ٹونٹی کپ کی تیاری میں مصروف ہے۔ لیکن مقابلوں سے پہلے ہی کئی چیلنجز درپیش ہیں۔ مقابلے سترہ جنوری کو شروع ہوں گے، لیکن ابھی تک فنڈز جاری نہیں ہوئے اور پھر ٹریننگ کرنے کے لئے جو گراؤنڈ دیا گیا تھا وہ بھی چھن گیا۔ایشیاء ٹی ٹونٹی کپ کا میلہ بھارت میں سج رہا ہے، جہاں قومی بلائنڈ ٹیم کو جیت کی امید ہے۔ کپتان انیس جاوید کہتے ہیں کہ مسائل سے کھلاڑی مایوس ضرور ہیں لیکن ٹیم نے حصہ لیا تو شائقین کو مایوس نہیں کرے گی۔

بلائنڈ یا ڈس ایبل کرکٹ کا مقصد ایسے افراد کو احساس محرومی سے بچانا ہے لیکن ان مسائل سے اس محرومی کو مزید ہوا مل رہی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -