نیوزی لینڈ کو اس کی سرزمین پر شکست دینے کی کوشش کریں گے،سمتھ

نیوزی لینڈ کو اس کی سرزمین پر شکست دینے کی کوشش کریں گے،سمتھ

  

سڈنی (آن لائن) آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز سٹیون سمتھ نے کہا ہے کہ ملک سے باہر سیریز جیتنا ٹیم کا اصل امتحان ہو گا، آئندہ ماہ دورہ نیوزی لینڈ ٹیم کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، فتح کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تمام شعبوں میں سخت محنت کرنا ہو گی۔ کینگروز نے حال ہی میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتی تھیں اور اب اس نے دورہ نیوزی لینڈ میں کامیابی پر نظریں جما لی ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم کے قائد سٹیون سمتھ نے کہا کہ کھلاڑی ہوم گراؤنڈ پر ہمیشہ اچھا کھیلتے ہیں تاہم میں سمجھتا ہوں کہ ملک سے باہر سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات سمیٹنا چیلنجنگ ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -