کرکٹ اکیڈمی آمدنی کیلئے نہیں بنائی جھوٹے الزامات ہیں

کرکٹ اکیڈمی آمدنی کیلئے نہیں بنائی جھوٹے الزامات ہیں
 کرکٹ اکیڈمی آمدنی کیلئے نہیں بنائی جھوٹے الزامات ہیں

  

کراچی (آئی این پی)قومی آف اسپنر سعید اجمل اور فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے درمیان جھگڑا طول پکڑتا جا رہا ہے، میڈیا سے بات چیت میں سعید اجمل کاکہنا تھا کہ میں تو سمجھا تھا کہ یہ معاملہ حل ہو گیا ہے کیونکہ حکومت نے بھی مداخلت کی تھی اور ان کی یونیورسٹی انتظامیہ سے اس معاملے پر بہت سی میٹنگز ہوئیں جس میں کمشنر فیصل آباد بھی شریک تھے۔

انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ اس معاملے کو احسن انداز میں حل کرنے پر راضی تھی۔ ا نہوں نے مزید بتایا کہ کرکٹ اکیڈمی انہوں نے ذاتی وسائل کو بروئے کار لا کر تعمیر کی کیونکہ وہ اپنے ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتے تھے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملے کو خراب کرنے کیلئے ان پر بے بنیاد الزامات لگانے شروع کر دیئے ہیں کہ میں اس اکیڈمی کو اپنی آمدنی کا ذریعہ بنانا چاہتا ہوں جبکہ میں نے ایسا کبھی نہیں سوچا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -