یو اے ای میں ٹی ٹونٹی میں سنچری کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے

یو اے ای میں ٹی ٹونٹی میں سنچری کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے
 یو اے ای میں ٹی ٹونٹی میں سنچری کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے

  

شارجہ(آئی این پی)افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے اوپنرمحمد شہزاد نے یو اے ای میں ایک ایسا ریکارڈ بنا دیا ہے جس کا دوسرے کرکٹرز خواب ہی دیکھتے رہے۔ محمدشہزاد ا یو اے ای میں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سنچری بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے زمبابوے کے خلاف انتہائی جارحانہ بیٹنگ کی اور صرف 52بالز پر اپنی سنچری مکمل کی۔

وہ ٹی ٹونٹی میں سنچری بنانے والے پہلے افغان کھلاڑی بھی بن گئے۔شہزاد انٹر نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں انفرادی سکور کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -