قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے دوسرے مرحلے کا آعاز آج ہوگا

قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے دوسرے مرحلے کا آعاز آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے دوسرے مرحلے کا آعاز آج سے ملک کے مختلف شہروں میں ایک ساتھ ہو گا۔ گروپ اے میں اسلام آباد ریجن اور یو بی ایل کے درمیان میچ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ لاہور ریجن اور ایس ایس جی سی کی ٹیمیں مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں مدمقابل ہوں گی۔ حیدر آباد ریجن اور پورٹ قاسم کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ پشاور ریجن اور ایس این جی پی ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں کھیلا جائے گا۔ گروپ بی میں کراچی ریجن اور واپڈا کے درمیان میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔نیشنل بینک آف پاکستان اور لاہور ریجن کی ٹیمیں این بی پی سٹیڈیم کراچی میں مد مقابل ہونگی۔ راولپنڈی ریجن اورکے آر ایل کی ٹیمیں یو بی ایل گراونڈ کراچی نمبر1میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ فاٹا اورایچ بی ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ نیاز سٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جنہیں دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں اسلام، آباد، پشاور، حیدرآباد، لاہور بلیوز، ایس این جی پی ایل، پورٹ قاسم اور ایس ایس جی سی جبکہ گروپ بی میں کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، راولپنڈی، فاٹا، واپڈا، این بی پی، کے آر ایل اور ایچ بی ایل شامل ہیں۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی، سیمی فائنلز 25 اور 26 جنوری کو جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔