پاکستان کرکٹ ٹیم رافیل نڈال کی مداح نکلی

پاکستان کرکٹ ٹیم رافیل نڈال کی مداح نکلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(آئی این پی)نامور اور مشہور شخصیات کے ساتھ تصاویر بنوانے کا شوق سب ہی کو ہوتا ہے اور یہی کچھ کیا پاکستانی کرکٹرز نے بھی جو نکلے ٹینس کے نامور کھلاڑی رافیال نڈال کے مداح۔ٹیم پاکستان جو ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر ہے لیکن سڈنی میں قومی کھلاڑیوں کی ملاقات ہوئی ٹینس کے نامور کھلاڑی رافیال نڈال سے۔محمد حفیظ ،عمر گل ،عماد وسیم سب ہی نڈال کے فین نکلے اور اسپینش اسٹار کے ساتھ ان پاکستانی کرکٹرز نے خوب تصاویر بنوائیں۔واضح رہے پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 15 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔