سوزوکی ماسٹر موٹرز کی ٹیم نے آفتاب قرشی ٹیم کو شکست دیدی

سوزوکی ماسٹر موٹرز کی ٹیم نے آفتاب قرشی ٹیم کو شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ترک پلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں سوزوکی ماسٹر موٹرز کی ٹیم نے آفتاب قرشی ٹیم کو شکست دیدی ۔آفتاب قرشی الیون نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ،17اوورز میں 118سکور کئے ۔ذیشان نے 24رنز دے کر 3اور رحمان قادر نے 36رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں ، سوزوکی ماسٹر موٹرز نے مطلوبہ اسکور 18.1اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ،میاں عمر نے16صدیق خان نے 31اور اکبر خان نے 12اسکور ناٹ آؤٹ کیا یوں سوزوکی ماسٹر موٹرز نے مسلسل میچ جیتنے کا ریکارڈ برقرار رکھا ۔