ایشیاء کپ کے چار سالہ اسپانسر شپ حقوق فروخت ہوگئے
دبئی(آئی این پی ) ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق 2016سے2019تک کے دوران دس ٹورنامنٹس کیلئے اسپانسر شپ رائٹس بھارتی اسپورٹس مینجمنٹ کمپنی کو دیئے گئے ہیں اور اس دوران مینز ایشیاء کپ ، ویمنز ٹورنامنٹ ، ایشیاء کپ کوالیفائرز، ایمرجنگ ایونٹ اور انڈر 19ایشیاء کپ کرائے جائیں گے۔ نئی پارٹنر شپ کا آغاز چوبیس فروری سے بنگلہ دیش میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے ذریعے ہوگا۔