آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

  

پرتھ(این این آئی)آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا ۔بھارت کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج منگل کو پرتھ میں کھیلا جائے گا،دوسرا 15 جنوری کو برسبین، تیسرا 17 جنوری کو میلبورن، چوتھا 20 جنوری کو کینبرا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 23 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری، دوسرا 29 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی میچ 31 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -