لاہور میں سٹیشنری سٹور پیپر کلپ کا افتتاح

لاہور میں سٹیشنری سٹور پیپر کلپ کا افتتاح

  

لاہور(پ ر) پیپر کلپ جوکہ ایک بڑا اور کثیر المقاصد سٹیشنری سٹور ہے‘ کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز لاہور میں منعقد ہوئی۔ یہ سٹور فاؤنٹین ایونیو مین گلبرگ میں واقع ہے جس میں مقامی اور بین الاقوامی سٹیشنری کے 70 برانڈز دستیاب ہیں۔ ان برانڈز میں مولیسکین‘ سٹیڈلر‘ پارکرپن‘ سٹیکو‘ شان سنز اور پکا سو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سکول ٹیکسٹ بکس اور یونیفارمز گفٹ پیکنگ سروس بھی پیپر کلپ سٹور کا حصہ ہیں۔ یہ سٹور ایچ وائی سکول سٹور کے ڈاکٹر بدر توقیر اور مسٹر حسنین علی کی تخلیق ہے۔ پیپر کلپ کے بانی حسنین علی نے سٹور کے افتتاح کے موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پیپر کلپ کا بہت اچھا رسپانس ملا ہے ہماری کوشش ہے کہ دفاتر‘ سکولوں اور دیگر شعبہ زندگی کے لوگوں کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے ہر قسم کی معیاری سٹیشنری فراہم کریں۔

ایک معیاری سٹیشنری سٹور کا آغاز کرکے میں بہت خوش ہوں۔ پیپر کلپ کے بانی ڈاکٹر بدر توقیر نے سٹور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپر کلپ جیسا سٹور شروع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ایک شخص کی سٹیشنری کے حوالے سے ہر قسم کی ضرورت کو پورا کیا جائے۔ ہم نے سٹور میں ابتدا میں 70 برانڈز رکھے ہیں جن کی تعداد وقت کے ساتھ ساتھ بڑھائی جائے گی۔ پیپر کلپ دو منزلہ سٹور ہے جو تقریباً 2 ہزار مربع فٹ رقبے پر محیط ہے۔ یہ سٹور عمدہ ووڈ ورک خوبصورت سیلنگ اور دیگر انٹرئیر سجاوٹ کے باعث لوگوں کی کشش کا باعث ہے سٹور کی افتتاحی تقریب میں لاہور کی معروف سماجی‘ ثقافتی‘ ادبی‘ سیاسی شخصیات کے علاوہ عام لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں بچوں اور بڑوں کی دلچسپی کے خصوصی پروگرام رکھے گئے۔ افتتاحی تقریب کا آغاز بابر علی نے فیتہ کاٹ کر کیا اور اس کا اختتام معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے بک ریڈنگ کے ساتھ کیا۔

مزید :

کامرس -