ایف پی سی سی آئی کا بین الاقوامی طرز کی پہلی نمائش منعقد کرنے کا فیصلہ

ایف پی سی سی آئی کا بین الاقوامی طرز کی پہلی نمائش منعقد کرنے کا فیصلہ

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) ایف پی سی سی آئی نے رواں سال بین الاقوامی طرز کی پہلی نمائش منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ پاکستان انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر(PITF) کے نام سے اگست / ستمبر کو ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوگی جس کا افتتاح اسلامی جمہوریہ پاکستان یا وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کریں گے ۔ اس نمائش میں ملک بھر کے تمام سیکٹرز مثلاََ ٹیکسٹائل ، گارمینٹ ، ایگرو فوڈ وغیرہ کے ممتاز تاجر اسٹال لگائیں گے اور بیرون ممالک سے ممتاز تاجروں کو مدعو کیا جائے گا اور امید ہے کہ 10-12 ممالک کی تاجر برادری اس میں حصہ لے گی ۔ اس بات کا اظہار سرپرسست اعلیٰ آر ای اے پی اور ایف پی سی سی آئی کے سبکدوش ہونے والے سینیئر نائب صدر اور نئے سال کی ایف پی سی سی آئی ایگزیبیشن کمیٹی کے سربراہ عبد الرحیم جانو نے کیا ۔ اس نمائش سے پاکستان کی تمام ویلیو ایڈڈ پراڈکٹس کو ڈسپلے کا نمایاں موقع ملے گا اور اس سے کراچی کے سافٹ امیج میں اضافہ ہوگا۔ اس نمائش سے امید ہے کہ بڑی تعداد میں ایکسپورٹ آرڈرز کا حصول ممکن ہوگا جس سے ملکی بر آمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا اور اس سے پاکستان کے زر مبادلہ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا جو ملکی معیشت کی بہتری کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اس سال 2016 میں ایف پی سی سی آئی کے زیر اہتمام تقریباََ 20 بین الاقوامی نمائشوں کا انعقاد کیا جائے گا جس سے ایف پی سی سی آئی کو تقریباََ 4-5 کروڑ روپے کی آمدنی متوقع ہے ۔

مزید :

کامرس -