پاکستان میں سیمنٹ کی کھپت میں حوصلہ افزاء اضافہ ہو رہا ہے،اے پی سی ایم اے

پاکستان میں سیمنٹ کی کھپت میں حوصلہ افزاء اضافہ ہو رہا ہے،اے پی سی ایم اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں بڑے ملک پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں سیمنٹ کی فی کس کھپت کم ہے تاہم اب اس میں روز بروز حوصلہ افزاء اضافہ ہو رہا ہے ۔ آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سا ل2009-10ء کے دوران سیمنٹ کی ملکی اور برآمدات کی فروخت کا حجم 34.22 ملین ٹن تھا جبکہ سال 2010-11ء میں 31.41 ملین ٹن اور 2011-12ء میں 32.51ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2012-13ء کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 33.43ملین ٹن جبکہ سال 2013-14ء میں 34.28ملین ٹن اور گزشنتہ مالی سال 2014-15ء میں 35.40ملین ٹن تک بڑھ گئی ۔ اقتصادی و تعمیرات کے شعبوں کے ماہرین نے کہا ہے کہ خطے کے دیگرممالک کے مقابلہ میں پاکستان میں سیمنٹ کی فی کس کھپت کم ہے جس میں نمایاں اضافہ کی گنجائش موجود ہے انہوں نے کہاکہ کھپت میں اضافہ سے سیمنٹ تیار کرنے والے مقامی اداروں کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوگا جبکہ سیمنٹ کی برآمدات کو فروغ دیکر قیمتی زرمبادلہ کما کر معیشت کے استحکام میں بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے ۔ (zuh/jav/rmq 1117:16)

مزید :

کامرس -