نومبر 2015ء کے دوران مصالحوں کی درآمدات میں 80 فیصد اضافہ ہوا

نومبر 2015ء کے دوران مصالحوں کی درآمدات میں 80 فیصد اضافہ ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال 2015-16ء کے ماہ نومبر 2015ء کے دوران مصالحوں کی ملکی درآمدات میں 80 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں نومبر 2014ء کے دوران مصالحوں کی ملکی برآمدات کا حجم 6.98 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو رواں مالی سال میں نومبر 2015ء کے دوران بڑھ کر 12.5 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں ماہ نومبر کے دوران درآمدات میں اسی فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
(zuh/jav/mrn 1112:16)
اے پی پی اردو سروس اسلام آباد

مزید :

کامرس -