رواں مالی سال 10ارب ڈالر کی ترسیلات زر وصول

رواں مالی سال 10ارب ڈالر کی ترسیلات زر وصول

  

کراچی (آن لائن)مالی سال 16ء کے پہلے چھ مہینوں میں کارکنوں کی ترسیلات زر 6.26 فیصد نمو کے ساتھ 9.7 ارب ڈالر ہو گئیں۔ مرکزی بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 16ء کے ابتدائی چھ مہینوں (جولائی تا دسمبر)160کے دوران 9735.31 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جس سے م س 15ء کے اسی عرصے میں بھجوائی گئی رقم 9162.16 ملین ڈالر کے مقابلے میں 6.26فیصد کی نمو ظاہر ہوتی ہے۔ دسمبر 2015ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1637.06 ملین ڈالر تھی جو نومبر 2015ء کے مقابلے میں 2.84 فیصد زائد، اور دسمبر2014ء کے مقابلے میں 0.18 فیصد زائد ہے۔ بلحاظ ملک دسمبر2015ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 503.2 ملین ڈالر ، 341.55 ملین ڈالر، 212.1 ملین ڈالر، 193.72 ملین ڈالر، 213.29 ملین ڈالر، اور 37.14 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ نومبر2014ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب499.09 ملین ڈالر، 355.24 ملین ڈالر، 256.08 ملین ڈالر، 198.72 ملین ڈالر، 191.48 ملین ڈالر اور 30.57 ملین ڈالر تھیں۔ دسمبر 2015ء کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 136.06ملین ڈالر رہیں جبکہ دسمبر 2014ء میں ان ملکوں سے 102.88ملین ڈالر آئی تھیں۔

مزید :

کامرس -