گوادر میں پراپرٹی ڈویلپنگ کے شعبہ کی سالانہ 13فیصد کی شرح سے ترقی

گوادر میں پراپرٹی ڈویلپنگ کے شعبہ کی سالانہ 13فیصد کی شرح سے ترقی

  

اسلام آباد (اے پی پی)سال 2016 ء کے دوران ساحلی شہر گوادر پراپرٹی کاروبار کی سرمایہ کاری کیلئے انتہائی اہم ہوگا۔ رواں سال کے دوران میں پراپرٹی ڈویلپنگ کے کاروبار میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جبکہ گزشتہ چند سال کے دوران شعبہ نے سالانہ 13فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے ۔ شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ بڑے ڈویلپرز نے ملک بھر کے مختلف شہروں میں نئے منصوبے شروع کئے ہیں جس سے پراپرٹی کے کاروبار میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض شہروں میں گزشتہ سال کے دوران زمینوں اور پلاٹوں کی قیمتوں میں 66 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔ ماہرین نے کہاکہ بڑے ڈویلپرز کی جانب سے فیصل آباد ، گوجرانوالہ، ملتان ، اور گوادر سمیت دیگر مختلف شہروں میں شروع کئے گئے رہائشی منصوبوں سے شعبہ کی ترقی میں نمایاں مدد ملے گی ۔

اور رواں سال کے دوران گوادر پراپرٹی کے حوالے سے سرمایہ کاری کا مرکز رہے گا۔

مزید :

کامرس -