مقامی تیارکردہ ادویات کی فروخت میں 28ارب روپے کا اضافہ

مقامی تیارکردہ ادویات کی فروخت میں 28ارب روپے کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی)2015ء کے دوران ادویہ سازی کی صنعت کی مجموعی سیلز کے حجم میں 28 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فارما سیوٹیکلز کی صنعت کے ماہرین نے کہا ہے کہ سال 2014ء کے مقابلہ میں گزشتہ سال صنعت اور صحت کے شعبے کیلئے بہترین رہا ہے جس کے دوران ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014کے دوران ادویہ سازی کی صنعت کی سیلز کا حجم 240 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ سال 2015ء کے دوران کا حجم 268 ارب روپے تک بڑھ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں مزید اضافہ ہونے کی توقع ہے کیونکہ ابھی تک حتمی اعدادوشمار مرتب کئے جارہے ہیں اور یقینی طور پر ادویہ سازی کی مجموعی سیلز میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید :

کامرس -