بینکوں میں جمع کروائی جانے والی رقوم میں 12فیصداضافہ ہوا ، ٹاپ لائن سیکیورٹیز

بینکوں میں جمع کروائی جانے والی رقوم میں 12فیصداضافہ ہوا ، ٹاپ لائن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی)سال 2015کے دوران بینکوں میں جمع کروائی جانے والی رقوم کی شرح میں 12فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران بینکوں میں 9.3کھرب روپے جمع کروائے گئے ہیں۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق سال 2015ء کے دوران بینکوں میں جمع کروائی جانے والی رقوم میں اضافہ کا تناسب گزشتہ پانچ سال کے مقابلہ میں 2فیصد کم رہا ہے کیونکہ گزشتہ پانچ سال کے دوران بینکوں میں جمع کروائی جانے والی رقوم کی شرح میں اوسطاً 14فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران جمع کروائی جانے والی رقوم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ ہے جس کی وجہ سے گزشتہ پانچ سال کے مقابلہ میں سال 2015ء کے دوران شرح میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے ۔

مزید :

کامرس -