ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک مارکیٹوں میں مندا
ہانگ کانگ(اے پی پی) ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینجز میں پیر کو ایک مرتبہ پھر مندی کا رجحان رہا جس کی وجہ چین کی اقتصادی ترقی کی شرح میں کمی اور امریکا میں روزگار میں بہتری بارے رپورٹس کے اثرات ہیں۔ ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 2.23 فیصد کمی ہوئی۔
اور اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 456.29 پوائنٹس کی کمی سے 19997.42 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاجبکہ شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں اہم شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1.71 فیصد کی کمی سے 3131.85 پوائنٹس اور شین ژین کمپوزٹ انڈیکس 2.25 فیصد یا 44.48 پوائنٹس کی کمی سے 1934.24 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔