عالمی بینک آبی وسائل کی ترقی کیلئے 35ملین ڈالر کی مالی معاونت فراہم کریگا

عالمی بینک آبی وسائل کی ترقی کیلئے 35ملین ڈالر کی مالی معاونت فراہم کریگا

  

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں آبی وسائل کی ترقی اور بھرپور استفادہ کیلئے عالمی بینک 35 ملین ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرے گا جس سے آبپاشی کیلئے استعمال ہونے والے پانی کے انتظامی امور میں بہتری اور آبی وسائل کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے گا۔ عالمی بینک نے پینتیس ملین ڈالر کی فراہمی کے حوالے سے گزشتہ ماہ منظوری دی تھی۔ زرعی وآبی شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ 2020ء تک فی کس پانی کی دستیابی 800 کیوبک میٹر تک کم ہونے کا امکان ہے جو اس وقت تقریباً 11 سو کیوبک میٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبی وسائل اور پانی کی دستیابی کے حوالے سے اس وقت بنیادی ڈھانچے کے مختلف مسائل درپیش ہیں۔ ماہرین نے کہا کہ عالمی بینک کے تعاون سے آبی وسائل کی بہتری سے نہ صرف زرعی شعبہ کی ترقی میں مدد ملے گی بلکہ اس سے پانی کی دستیابی کی فی کس شرح میں بھی اضافہ کیا جاسکے گا۔

مزید :

کامرس -