روئی کی قیمت میں 100روپے من اضافہ

روئی کی قیمت میں 100روپے من اضافہ

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)روئی کی قیمت میں فی من 100روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے بعدفی من قیمت کاٹن ایئر2015 کی بلندترین سطح 5700روپے جبکہ پھٹی کی قیمت 100سے200روپے فی 40کلوگرام اضافے سے 3100 تا3300 روپے فی 40کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر12جنوری سے جرمنی کے شہرفرینکفرٹ میں شروع ہونے والے ہیم ٹیکس میلے میں پاکستانی ٹیکسٹائل ملزمالکان بڑے آرڈرزلینے میں کامیاب رہے تواس سے پاکستان میں روئی اورسوتی دھاگے کی قیمتوں میں زبرست تیزی کا رجحان سامنے آسکتاہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق نیویارک کاٹن ایکسچینج میں حاضر ڈلیوری روئی کے سودے 1.70سینٹ فی پاؤنڈکمی کے بعد68.90سینٹ فی پاؤنڈ،مارچ ڈلیوری روئی کے سودے 1.88سینٹ فی پاؤنڈکمی کے بعد61.40سینٹ فی پاؤنڈتک گرگئے جبکہ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے روئی کے سپاٹ ریٹ 150روپے اضافے کے ساتھ 5ہزار350روپے فی من تک مستحکم رہے جبکہ انڈیا اورچین میں روئی کی قیمتوں میں تیزی یامندی کاکوئی خاص رجحان سامنے نہیں آیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں 12جنوری سے روایتی ہیم ٹیکس میلہ شروع ہورہاہے جس میں پاکستان سے 200سے زائدٹیکسٹائل ملزمالکان حصہ لے رہے ہیں اورتوقع ہے کہ اس ٹیکسٹائل میلے سے پاکستان کولاکھوں ڈالرمالیتی کاٹن ایکسپورٹس کے آرڈرزمل سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -