پاکستان سٹاک ایکسچینج کا قیام معاشی ترقی کی طرف بڑھتا ہوا قدم: پیاف

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا قیام معاشی ترقی کی طرف بڑھتا ہوا قدم: پیاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( کامرس ڈیسک)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ( پیاف ) نے پی ایس ایکس( پاکستان سٹاک ایکسچینج) کے قیام کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔ قائم مقام چیئر مین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئر مین خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا قیام ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب پاکستان کی معیشت میکرو اکنامک انڈیکیٹرز کے لحاظ سے بہتری کی جانب گامزن ہے۔ پی ایس ایکس کا قیام موجودہ حکومت کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کا مظہر ہے اور پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کو ملک کی معاشی ترقی کی طرف ایک اور بڑھتا ہوا قدم ہے۔
ایسے وقت جب ملک میں سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے، پاکستان سٹاک ایکسچینج کے قیام سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولت فراہم کرے گا۔ وائس چیئر مین خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا کہ ایک مظبوط معیشت کے لئے ایک مظبوط کیپٹل مارکیٹ ایک مظبوط بنیاد ثابت ہو سکتی ہے۔ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا او ر نئی صنعتوں کا قیام بھی عمل میں آے گا جس سے ملکی معیشت میں بہتری آے گی ۔

مزید :

کامرس -