نابینا افراد نے کلمہ چوک پر دھرنا دیکر میٹروبس سروس معطل کر دی

نابینا افراد نے کلمہ چوک پر دھرنا دیکر میٹروبس سروس معطل کر دی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہورمیں نابیناافرادنے احتجاج کرتے ہوئے کلمہ چوک میں دھرنا دیکرمیٹرو بس سروس معطل کردی۔ اس موقع پر مظاہرین کاکہناہے کہ حکومت انہیں ہر بار وعدوں پر ٹرخا دیتی ہے نہ توسرکاری اداروں میں ملازمتیں دی جا رہی ہیں اور نہ ہی ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جا رہا ہے۔نابیناافرادایک بارپھرسڑکوں پر نکل آئے ہیں اور نعرے لگاتے ہو ئے کلمہ چوک پہنچ گئے اور میٹروبس سروس کے روٹ پر دھرنا دے دیا جس وجہ سے میٹرو بس سروس معطل ہو گئی۔نابینا مظاہرین نے کہا کہ حکومت ہر بار وعدوں پر ٹرخا دیتی ہے مگر عملی طور پر کیے جانیوالے وعدے پورے نہیں کیے جاتے س۔رکاری اداروں میں ملازمتیں دی جا رہی ہیں ،نہ ہی ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ اب مزید لولی پاپ نہیں چلے گا۔نابیناافراد کے دھرنے کے باعث میٹروبس سروس بندہو گئی اوربسوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ہیں۔بس سروس معطل ہونے کی وجہ سے مسافر جن میں خواتین ، مرداوربچے بھی شدید پریشان رہے مسافرسامان اٹھائے میلوں پیدل چل چلنے لگے۔نابینا مظاہرین کا دھرنا رات گئے تک جاری رہا اور کوئی بھی حکومتی نمائندہ نابینا ؤں سے مذاکرت کرنے کیلئے نہ پہنچا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -