حضرت شاہ جمال ؒ کا388واں چا ر روزہ سالانہ عرس کل شروع ہو گا
لاہور(خبر نگار خصوصی) حضرت شاہ جمالؒ کا 388واں سالانہ عرس مبارک 13تا 16جنوری 2016ء (بدھ تاہفتہ) آپ کے مزارپُر انوار واقع شاد مان کالونی ، اچھرہ لاہور میں نہایت تزک واحتشام اور عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد پذیر ہورہا ۔ عرس مبارک کا افتتاح ، میاں عطاء محمد مانیکا صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجاب کریں گے ،نیئر اقبال سیکرٹری اوقاف ومذہبی امور اور ڈاکٹر طاہر رضابخاری ڈائریکٹر جنرل اوقاف بعد از نماز عصر رسم چادر پوشی سے کریں گے۔