صوبوں کے مالی وسائل کے حوالے سے فیصلہ نہ ہونا افسوسناک ہے،ثمینہ گھرکی

صوبوں کے مالی وسائل کے حوالے سے فیصلہ نہ ہونا افسوسناک ہے،ثمینہ گھرکی

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے دور حکومت میں 18ویں ترمیم کے تحت تمام صوبوں کو خود مختاری دی لیکن موجودہ حکومت صوبوں کو مالی اور دیگر و سائل کی تقسیم کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کر رہی ہے جو جمہوریت کے لئے کوئی اچھی بات نہیں ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ پارلیمنٹ کی اہمیت کو سمجھے اور عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر وہی سے حل کر نے کی کوشش کرئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلاوجہ کی تنقیدی سیاست پر یقین نہیں رکھتی لیکن ہم حکومت کو ہر قومی ایشو پر ہرگز بھی یہ اجازت نہیں د یں گے کہ وہ اسمبلی سے بالا بالا عوام پر ٹیکس لگانا شروع کردے یہ جمہوری دور ہے اور اس میں بادشاہت والا نظام نہیں چلے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -