گرانفروشی پر25دکانداروں کے چالان

گرانفروشی پر25دکانداروں کے چالان

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے1034مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر25دکانداروں کے چالان کیے جبکہ48,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،73افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر98افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے24افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -